اسلام آباد(محمداکرم عابد)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کے چیئرمین سردارفتح اللہ میاں خیل نے بھارتی جارحیت کے خلاف ایوان میں دھواں دھار تقریر کرتے ہوئے بھارت مردہ بادکے نعرے لگوادیئے ۔ پاک بھارت جنگ کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ۔ قائمہ کمیٹی دفاع کے چیئرمین سردارفتح اللہ میاں خیل نے بھرپورتقریر کی اور جوش خطابت میں بھارت کو کھری کھری سنادیں ۔
انھوں نے کہا کہ دشمن کو وارننگ دیتے ہیں کہ اپنے مزموم عزائم سے بازآجائے ،آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کو سرخروئی ملی ۔ انھوں نے بھارت اس کی ناکامیوں کی تاریخ سے بھی آگاہ کردیا ۔ پاکستان کی ایٹمی دفاعی قوت کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے بانی زوالفقارعلی بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔
انھوں نے کہا کہ دشمن کو سمجھ آگئی ہوگی جو اضافے کے ساتھ حساب کتا ب برابر کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں سردارفتح اللہ میاں خیل نے پاک فوج ،پاکستان زندہ باد ،بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے ایوان ڈیسک بجانے سے گونج اٹھے ۔
سردار فتح اللہ میاں خیل نے کہا کہ مودی خبردارکرتا ہوں تمہاراگھمنڈ تمہاری معیشت تمہاری عسکر ی چالاکی سب خاک میں مل جائے گی ہم وہ زندہ قوم ہیں جو دشمن کو رسوا بھی کرسکتے ہیں اوراسے عبرت کا نشان بھی بناسکتے ہیں ۔