اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب پر بھارت نے بھاری نقصان کا اعتراف کر لیا ،
بھارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے جوابی کارروائی میں اودھم پور، بھوج، پٹھان کوٹ، بھٹنڈہ میں فضائیہ کے اڈوں پر نقصان پہنچایاہے ۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کرنل صوفیہ قریشی کا کہنا ہے کہ”پاکستانی فوج مسلسل مغربی سرحدوں پر حملے کر رہی ہے،
اس نے بھارت کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے لیے ڈرونز، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں، بارودی سرنگوں اور لڑاکا طیاروں کا استعمال کیا ہے… بھارت نے بہت سے خطرات کو بے اثر کیا، لیکن پاکستان نے 26 سے زیادہ مقامات پر فضائی راستے سے دراندازی کی کوشش کی، اور انہوں نے پٹھان پور، بھوجن پور، ائیر فورس کے اڈوں پر ہمارے سامان اور اہلکاروں کو نقصان پہنچایا۔
کرنل صوفیہ قریشی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے تیز رفتار میزائلوں نے پنجاب کے فضائی اڈے کو نشانہ بنایا۔