ڈھاکہ (ای پی آئی )بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو ایک اور جھٹکا سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد کردی۔ ذرائع کے مطابق معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی ،

ترمیم سے سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں پر مقدمہ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ عبوری حکومت کی جانب سے عوامی لیگ پر پابندی کے بعد بنگلہ دیش میں شہریوں کی جانب سے جشن منایا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔

دوسری جانب عوامی لیگ نے عبوری حکومت کے اس اقدام کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ کی 16 سالہ حکومت کا خاتمہ 5 اگست کو ایک طلبہ تحریک کے نتیجے میں پرتشدد عوامی بغاوت کے ذریعے ہوا۔ اس کے بعد 77 سالہ حسینہ واجد خفیہ طور پر بنگلہ دیش چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئیں۔ان پر قتلِ عام اور بدعنوانی سمیت 100 سے زائد مقدمات درج ہیں