اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے ۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے پی ٹی آئی قیادت بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کوتحریری طور پربانی کا پیغام پہنچایا ہے ۔ جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں،

جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب کہیں گے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، فی الحال کوئی مؤقف نہیں دینا چاہتا۔