اسلام آباد(ای پی آئی ) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میںبانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف احتجاج اور توڑپھوڑ کے مقدمات کی سماعت ۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدم دستابی کے باعث سماعت 16جون تک ملتوی کردی ۔

تفصیل کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی وکارکنان پر احتجاج اور توڑپھوڑ کے کیسز کی سماعت کی ، دوران سماعت انسداددہشتگردی عدالت،بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی،

جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا دیگر کیسز کی طرح اس میں بھی وہی سٹیٹس ہے، عدالت نے کیسز کی سماعت 16جون تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی اور گولڑہ میں مقدمات درج ہیں۔