پشاور(ای پی آئی ) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز اڑانے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورت حال، اہم تنصیبات کی حفاظت اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ۔
انتظامیہ نے کہا کہ پابندی کا مقصد کسی بھی ممکنہ افراتفری یا بدامنی کے خطرات کو روکنا ہے۔ یہ پابندی 30 دن کے لیے نافذالعمل رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں، تاکہ سیکیورٹی اقدامات کو موثر بنایا جا سکے۔