لاہور (ای پی آئی )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15 مئی کو سماعت کرے گا، عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل کیلئے طلب کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جناح ہائوس، عسکری ٹاور جلائو گھیرائو سمیت آٹھ مقدمات میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔