نارووال(ای پی آئی )پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے بند کی گئی کرتار پور راہداری تاحال بند ہے ۔ ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں بھارت کی جانب سے نہ تو یاتریوں کی تفصیلات دی جا رہی ہیں اور نہ ہی راہداری سے یاتری آرہے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق ہم اپنے سکھ بھائیوں کی میزبانی کیلئے ہر وقت تیار ہیں اور پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔ دربار بابا گرو نانک پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

انتظامیہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کب تک راہداری بند رہے گی یہ بتانا مشکل ہے۔