کراچی (ای پی آئی ) اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل نے سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیس میرے روسٹر میں شامل نہیں ہے، لہٰذا اس کی سماعت نہیں کر سکتا۔عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کو متعلقہ بینچ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

عدالت نے کیس میں جاری حکم امتناع میں بھی توسیع کرتے ہوئے مزید کسی قسم کی کارروائی سے روک دیا۔یاد رہے کہ یہ مقدمہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعلیمی ڈگری سے متعلق ہے جس پر قانونی کارروائی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔