اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج (بدھ کو)مذاکرات ہونگے ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات 23 مئی تک ہوں گے، آئندہ بجٹ میں آمدن اور اخراجات پر بات چیت ہوگی، پاکستان کی طرف سے ٹیکس آمدنی اور نان ٹیکس آمدنی پر بریفنگ دی جائیگی،

آئندہ بجٹ میں 400ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پر غورہوگا۔بجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے، تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو منانے کیلئے خصوصی تیاریاں کی گئیں۔

صنعتوں اور تعمیراتی شعبے کیلئے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔