لاہور(ای پی آئی )لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم سے متعلق کیس کی سماعت 16 مئی کو ہوگی ، ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق کیس کی سماعت کریں گے،

عدالت نے امریکی نژاد شہری سید اقتدار حیدر کے تحریری دلائل کو منظور کر رکھا ہے۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو تحریری دلائل کو درخواست کا حصہ بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔سید اقتدار حیدر کا تحریری دلائل میں کہنا ہے کہ میری غیر موجودگی میں میرے تحریری دلائل کو فیصلے میں مدنظر رکھا جائے۔

فریق نمبر 12 پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کوما کے ساتھ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں، الیکشن کمیشن نے پاکستان پارلیمنٹیرینز کو بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کر رکھا ہے، مرکزی درخواست میں فریق نمبر 12 کو غلط فریق بنایا گیا ہے۔

سید اقتدار حیدر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ وکیل کو مرکزی درخواست واپس لینے کا حکم دے، وکیل حدیث مبارکہ کی روشنی میں از خود درخواست واپس لے لے۔