اسلام آبا(ای پی آئی )حکومت نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام کے تحت آئندہ مالی سال 2025-26 کے دوران پارلیمنٹیرینز کے لیے بلاک کی تخصیص کم کرکے 50 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹیرینز کے لیے بلاک کی تخصیص کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پائیدار اہداف کے حصول کے پروگرام کو جاری رکھنےکے لیے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینوں پچاس ارب روپے مختص کیے ہیں۔

رواں مالی سال کے پہلے دس مہینوں میں 48 ارب روپے کی کل اخراجات میں سے 35 ارب روپے استعمال کیے گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر، ایس اے پی کی تخصیص 72 ارب روپے تھی، لیکن رواں مالی سال کے لیے اسے کم کر کے 50 ارب روپے کر دیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اگر آئندہ بجٹ 2025-26 میں ترقیاتی اخراجات کی حد کم کی جاتی ہے، تو حکومت پارلیمنٹیرینز کے لیے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام کو موجودہ 50 ارب روپے کی سطح پر منجمد کر دے گی۔

آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت آئندہ بجٹ بناتے وقت بجٹ سازوں کو اخراجات کی جانب کو محدود کرنے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنے بجٹ کے فریم ورک کے تحت آئندہ بجٹ میں 1.6 ٹریلین روپے یا جی ڈی پی کے 1.3 فیصد کے مساوی اخراجات میں کمی کرنے کی شرائط درج کی ہیں۔