اسلام آباد (عابد علی آرائیں)وفاقی حکومت نے ناقص کارکردگی پر وفاقی کابینہ میں رد بدل کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق چار وزرا کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے اور چار نئے وزرا کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا،
ذرائع کے مطابق ایم این اے چوہدری نصیراحمد عباس سدھو کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
تاہم دیگر وزرا کا نام تاحال سامنے نہیں آسکا وفاقی وزرا کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وزیر اعظم کچھ وزرا کی کارکردگی سے مطمئن نہیں،


