فیصل آباد(ای پی آئی ) پاک بھارت جنگ ( معرکہ حق ) کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے فیصل آباد کے رہائشی پاک فوج کے بہادر سپوت حوالدار محمد نوید شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔
شہید حوالدار محمد نوید معرکہ حق کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے، انکی نماز جنازہ و تدفین فیصل آباد میں ادا کی گئی جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ سرگودھا سمیت پاک فوج کے سینئر افسران و جوانوں، شہید کے عزیزو اقارب اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں نے حوالدار محمد نوید شہید کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا، جنرل آفیسر کمانڈنگ نے حوالدار محمد نوید شہید کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور شہید کی بہادری کو سراہا۔
اس موقع پر شہید کے لواحقین کا کہنا تھا کہ وطن کی حرمت پر 1 تو کیا اگر 10 بیٹے بھی ہوں تو وہ بھی قربان کر دیتے۔ ہماری افواج دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، عوام اور افواج پاکستان ساتھ ساتھ ہیں۔