1
پاکستان نے مودی کے اشتعال انگیز، جھوٹے بیانات کو مسترد کردیامودی کا بیان گمراہ کن رجحان کی بھی عکاسی کرتا ہے، پاکستان خطے کی استحکام کے اقدامات کرنے کے لیے پر عزم ہے، پاک بھارت جنگ بندی کئی دوست ممالک کی سہولت کے نتیجے میں حاصل ہوئی، پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگا کر بدنام کرنے سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگا کر سیاسی مقاصد پورے کیے جارہے ہیں۔ ہندوستان جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے، بھارتی اقدامات نے جارحیت کی ایک خطرناک مثال قائم کی، خطے کی امن کے لیے بین الاقوامی کوششیں کی جا رہی ہیں یہ بیان غلط معلومات پر مبنی ہے، مودی کا بیان سیاسی موقع پرستی اور بین الاقوامی قانون کی صریح بے توقیری ہے۔ترجمان دفتر خارجہ
2
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔سکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوؤں کو نشانہ بنایا، بھارت کے نقصانات سب کے سامنے ہیں، بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں تھا، سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے، سیز فائر کے بعد ڈی جی ایم اوز کے درمیان پہلا رابطہ ہو چکا ہے۔ ٹرمپ کی دوسری ٹویٹ میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے، وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے خواہاں ہیں۔
3
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کا ٹیکس دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ٹیکس چوروں کے معاون افسروں اور اہلکاروں کا کڑا احتساب کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیرِ اعظم نے رواں مالی سال میں ایف بی آر کے آمدن کے اہداف کے حصول کی جانب تیزی سے گامزن ہونے پر حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد اور شعبے جو ٹیکس دینے کی استعداد رکھتے ہیں اور ٹیکس نہیں دیتے، انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے۔ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، ٹیکس نیٹ میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ٹیکس کی شرح کم کرکے عام آدمی پر بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں، سیمنٹ اور دیگر شعبوں میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ کو رواں برس جون تک مکمل کیا جائے۔
4
ٹرمپ دوسری صدارتی مدت کے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ایئر فورس ون کے طیارے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پہنچے جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔غیر ملکی میڈیا نے بتایا ہے کہ ٹرمپ آج کا دن اور کل دن کا کچھ حصہ سعودی عرب میں گزارنے کے بعد قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
5
بانی کے حکم پر جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی،جنید اکبر نے اپنا تحریری استعفیٰ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر علی خان کے حوالے کیا، انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے دوران متعدد اہم حکومتی محکموں اور منصوبوں کی آڈٹ رپورٹس پر کارروائی کی تھی اور کرپشن کے متعدد کیس اجاگر کئے تھے۔اس حوالے سے جنید اکبر نے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے عہدے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، پارٹی قائد کا حکم ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کو استعفیٰ دے دیا۔علاوہ ازیں بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور پی اے سی کے عہدے سے استعفیٰ پر تبادلہ خیال کیا۔
6
پی ایس ایل 10: بقیہ میچز کا 17 مئی سے آغاز، محسن نقوی کا اعلان، ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کی وجہ سے رک جانے والا ایونٹ اب 17 مئی سے شروع ہو گا جو 25 مئی تک جاری رہے گا۔
7
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ مودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے، وہ کبھی بھی انتقامی حملہ کر سکتا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ بانی نے خبردار کیا ہے کہ مودی سخت غصے میں ہوگا، پاکستان سے انتقام لینے کے لیے معاشی حملہ کر سکتا ہے۔دونوں بہنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج ہماری بانی سے ملاقات ہوئی، ہم نے ان کو بتایا کہ پاکستانی قوم کیسے جوش اور جذبے کے ساتھ نڈر تھی۔جنگ میں فوری ریسپانس بہت اہم ہوتا ہے، مودی پاکستان سے بہت سخت نفرت کرتا ہے، اس وقت مودی سخت غصے میں ہوگا، وہ انتقام لے گا آپ لوگوں نے الرٹ رہنا ہے۔علیمہ خان کے مطابق ہم نے بانی کو بتایا کہ فوج اور لوگوں نے جس طرح جواب دیا ہے، سوشل میڈیا کی وار پاکستان نے جیتی، اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی برداشت نہیں کرے گا وہ معاشی اٹیک کرے گا، فالز فلیگ جیسے اقدامات مودی کرسکتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جنگ میں لوگوں کا حوصلہ اور سپورٹ بہت اہم ہے، ہم نے لوگوں کو تنہا نہیں کرنا لوگوں کو انصاف دینا ہے، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بات کیوں نہیں کرتے، اس سے پتا چلے گا کہ سزائیں کیوں دی ہیں۔
8
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیااوگرا نے مئی کے لیے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.79 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔اسی طرح اوگرا نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.71 ڈالر فی ایم بی ٹی یو سستی کی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 10.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
9
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج دوسرے روز بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، 2000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 67 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔تاہم کاروبای روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1278 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 575 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
10
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم شیراز نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیاعبوری چالان کے مطابق ناردرن بائی پاس ہمدرد موڑ کے رینجرز کی چوکی پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کی فوٹیج ریکارڈ ہوئی، ملزمان ارمغان عرف آرمی اور شیراز نے جائے وقوعہ کی نشاندہی بھی کروائی۔ملزمان نے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا اس کے ویٹر کا بیان بھی لیا گیا، مقتول کی لاش سے حاصل ڈی این اے کو میچ کرکے مقتول کی شناخت کی گئی، ملزم ارمغان کے ذاتی استعمال کے لیپ ٹاپ کو فرانزک کے لئے بھیجا ہے، ملزم کی نشاندہی پر زیر استعمال موبائل فون بھی برآمد کیا ہے۔
11
عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کر دیا گیامحسن نقوی کے مطابق عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کیا گیا ہے، مائیک ہیسن اور عاقب جاوید پاکستان کرکٹ کی ترقی و کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
12
شعیب ملک نے پی سی بی کے مینٹور کی حیثیت سے استعفے کی تصدیق کردی۔انہوں نے کہا ہے کہ 2 ہفتے پہلے پی سی بی کو مینٹور کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بارے میں بتا دیا تھا، یہ آسان فیصلہ نہیں تھا۔ ذاتی کمٹمنٹس اور ذمے داریوں کی وجہ سے مینٹور کا عہدہ رکھنا مشکل تھا، میں نے مناسب سمجھا کہ عہدے سے الگ ہو جاؤں۔ نئے مینٹور کے تعینات ہونے تک کنٹریکٹ کے مطابق اپنی ذمے داریاں نبھاؤں گا، پاکستان کے باصلاحیت کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔کرکٹ میرے خون میں بستی ہے، پاکستان کرکٹ کو کسی بھی پوزیشن میں سپورٹ کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہوں۔
13
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں دائر نظرثانی اپیل پر سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی گئی۔سماعت کے دوران سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے روسٹرم پر آکر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، فیصل صدیقی کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی سماعت پر نوٹس موصول نہیں ہوا اور دوسری سماعت پر جنگ چھڑ چکی تھی، سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے 11 رکنی آئینی بنچ پر اعتراض کیا اور تحریری اعتراض داخل کرنے کے لیے 2 دن کی مہلت مانگی۔آج الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر اور ن لیگ کے وکیل حارث عظمت بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔بعدازاں سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کی استدعا منظور کرتے ہوئے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں دائر نظرثانی اپیل پر سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی۔
14
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو پتہ چلنا چاہئے کہ مودی انٹرنیشنل دہشت گرد ہے۔یہ حقیقت سامنے آنی چاہئے کہ پاکستان کو دہشت گردی سے کتنا نقصان ہوا، فیصلہ ہونا چاہئے کہ جو ہم پر دہشت گردی کا الزام لگایا جاتا ہے کیا اس میں کوئی صداقت ہے؟۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساری دنیا سے زیادہ نقصان اٹھایا، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نقصانات آج بھی برداشت کر رہے ہیں۔ہم نے بارہا کہا کہ پلوامہ اور دیگر واقعات کی تحقیقات ہونی چاہئے، ان مذاکرات میں کوئی انکوائری کمیشن بننا چاہئے۔
15
مقدس اوراق، الفاظ کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے مقدس الفاظ کے حامل اخبارات و کاغذات کی پیکجنگ استعمال پر پابندی عائد کر دی، محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت 90 روز کیلئے پابندی عائد کی۔اخبارات اور عام صفحات پر مقدس الفاظ اور آیات دی جاتی ہیں، مختلف اشیاء کی ریپنگ، پیکجنگ کیلئے اخبارات اور کاغذات کا استعمال کیا جاتا ہے۔مقدس الفاظ اور آیات والے کاغذات اور اخبارات کے ریپنگ، پیکجنگ کیلئے استعمال پر پابندی عائد کی گئی، عوام الناس کی آگاہی کیلئے حکمنامے کو سرکاری گزٹ، اخبارات و ذرائع ابلاغ کے ذریعے وسیع تر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔دینی اعتبار سے یہ حساس نوعیت کا مسئلہ ہے جو امن و امان کی صورتحال بھی خراب کر سکتا ہے، اس بے ادبی کو روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔