سکھر(ای پی آئی ) سندھ کے علاقہ سکھر کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں واقع علاقے بچل شاہ میانی سے نامعلوم مسلح افراد کے گرو ہ نے تین نوجوانوں کو اغوا کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو 15 سے زائد مسلح افراد نے اغوا کیا۔اغواء ہونے والے نوجوانوں کی شناخت سجاد، فیروز اور علی گل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کے وقت تینوں نوجوان لوڈشیڈنگ کے باعث اپنے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مسلح گروہ نے اچانک دھاوا بولا اور نوجوانوں کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔

مغوی نوجوانوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔پولیس نے مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔