اسلام آباد (ای پی آئی )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ممبر قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کی باجوڑ میں آبائی رہائش گاہ پر آئی ای ڈی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مبارک زیب کے گھر پر دھماکے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،
انھوں نے مبارک زیب اور انکے اہلخانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخوا کے متعلقہ حکام کو مبارک زیب کی آبائی رہائش گاہ کے باہر دھماکے کی شفاف تحقیقات کرانے کی ہدایت کی ہے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے شرپسند واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے لا کھڑا کرنے کی ہدایت۔ممبران قومی کی سیکیورٹی کی یقینی بنایا جائے اور انہیں ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے


