لاہور (ای پی آئی )لاہورکے جی ٹی روڈ پر پر تیز رفتار ڈمپر نے 3 رکشوں اور موٹر سائیکل سواروں کو رونڈ ڈالا 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ چار افراد ڈمپر کے نیچے پھنس گئے تھے جنہیں بڑی محنت کے بعد باہر نکالا گیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد بھی جائے وقوعہ پر فراہم کی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر ڈمپر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے بعد ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا اور سامنے موجود رکشوں اور موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔پ

ولیس اور ٹریفک حکام بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں، جبکہ ڈمپر کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، جسے بحال کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔