لاہور(ای پی آئی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میںمنی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست پر سماعت ،عدالت کی جانب سے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ،28مئی کو جواب طلب ۔

تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر سپیشل سینٹرل کورٹ نےسماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پرویزالٰہی،مونس الٰہی اورمحمد جبران خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا،

پرویزالٰہی سمیت دیگر کیخلاف کرپشن کے پیسے کو منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کئے گئے،درخواست گزارسمیت دیگر کیخلاف الزامات محض مفروضوں پرمبنی ہیں۔وکیل نے بتایا کہ درخواست گزارکو ان جھوٹے الزامات کی بنیاد پرگرفتارکیا گیا،

پراسیکیوشن نے غیرمصدقہ دستاویزات پرانحصارکیا ہے لہذا عدالت چوہدری پرویزالٰہی کو انصاف کے تقاضوں کے تحت بری کرے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28مئی کو جواب طلب کر لیا۔