1
وزیراعظم کا معرکہ حق کے دوران ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی فرنٹ لائنز کا دورہ،وزیراعظم نے فرنٹ لائنز دورے کے دوران پسرور چھاؤنی سیالکوٹ میں آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور آپریشن بنیان مرصوص میں بہادری سے لڑنے والے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آئندہ چند روز میں پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کیلئے ایئر بیسز اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی پسرور چھاؤنی میں افسران اور جوانوں سے کی گئی تاریخی گفتگو آج شام کو پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کی جائے گی۔
2
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں۔خطے امن کیلئے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا خیر مقدم کریں گے۔جی سی سی خطے میں امن کے خواہاں ہیں، غزہ میں جنگ بندی پر زور دیتے ہیں، جی سی سی ممالک اور امریکا کے درمیان تعلق مضبوط ہو رہا ہے۔ریاض میں خلیجی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب
3
کوئٹہ : رکن اسمبلی علی مدد جتک کی ریلی پر دستی بم حملہ، 2افراد زخمی،پولیس کے مطابق ریلی منیر احمد مینگل روڈ سے گزر رہی تھی جس میں پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے اچانک دستی بم حملہ کردیا، حملے میں 2 افراد زخمی، ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔پولیس نے مزید بتایا کہ حملے کے وقت نامعلوم افراد کی جانب سےفائرنگ بھی کی گئی، اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے تمام زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کیا، تاہم رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک حملے میں محفوظ رہے۔
4
اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں منی بل رپورٹ پیش کردی۔اپوزیشن کی جانب سے منی بل کی رپورٹ پیش کرنے کی مخالفت خانزادہ صاحب نے کی ، جس پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ ساری چیزیں کمیٹی میں ڈسکس ہوچکی ہیں ، آپ کی جماعت کے لیڈر پارلیمانی لیڈر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بل کی رپورٹ پیش کرنے کی اجازت دے دی جس پر سینیٹر اسحاق نے رپورٹ پیش کردی، جس کے بعد سینیٹ اجلاس کل سہ پہر ساڑھے تین بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
5
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سی ایم ایچ سیالکوٹ آمد ہوئی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔خواجہ آصف کے ہمراہ میجر جنرل عمران خان بابر تھے، خواجہ آصف کو زیرعلاج زخمیوں کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ میرے لئے اعزاز کی بات ہے جوانوں کے پاس آیا ہوں جو دفاع پاکستان میں زخمی ہوئے، ہمارے جوان بہادری سے بارڈر پر لڑے ہیں، ہماری ایک چیک پوسٹ پر سو سے زائد گولے پھینکے گئے۔ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، اپنے وطن کی حفاظت کے لئے وہ صحت یاب ہونے کے بعد پُرعزم ہیں، ہمارے فوجی ہماری آزادی کی ضمانت ہیں ، 78 سال بعد ہمیں مکمل آزادی حاصل ہوئی ہے۔ تین افواج کے سپہ سالار کی ہمتیں اور محبت لازوال ہے، ایک ہی رات کے اندر ہم نے ملکی سالمیت کی حفاظت ثابت کی، بھارت نے اب جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔
6
بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ،اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے وکلاء کے دلائل کے بعد پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پراسیکیوشن کی درخواست قانون کے منافی ہے، بانی پی ٹی آئی کو گرفتار ہوئے 7 سو 27 دن ہوچکے ہیں، پراسیکیوشن اتنے سال گزر جانے کے بعد درخواست لے کر کیوں آئی ہے۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پراسیکیوشن تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، بانی پی ٹی آئی فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانا نہیں چاہتے، پراسیکیوشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کر رہی ہے۔
7
پشاور میں انقلاب روڈ سوڑیزئی میں دستی بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق، 3 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق 5 سالہ بچہ حسنین گھر کے قریب کھیتوں سے ملنے والا ہینڈ گرنیڈ گھر لایا تھا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔
8
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 15 مئی دوپہر 11:30 بجے طلب کرلیا گیا۔صوبائی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے لئے 39 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ، پراسیکیوشن سروس سے متعلق اجلاس کے منٹس کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔لیگل ایڈ ترمیمی ایکٹ 2019 اور پراسیکیوشن ترمیمی ایکٹ 2025 کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے،خشک اور گرے ہوئے درختوں کی لکڑی کی تلفی سےمتعلق پالیسی اورورکنگ طریقہ کارپربھی غورکیا جائےگا۔ارندو گول چترال کے جنگلات میں غیرقانونی کٹائی کےطریقہ کاراور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز جنوبی وزیرستان، ٹانک کیلئےسرکاری گاڑیوں کی خریداری میں نرمی کی منظوری لی جائے گی۔
9
فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا ایک بڑی تباہی سے بچ گیا، پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کے نتیجے میں بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ 10 مئی کو جنگ بندی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک سنگین تصادم کا خاتمہ کیا، پچھلی 2 راتیں نسبتاً پرسکون رہیں، سرحد پر کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا لیکن دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان توازن اب بھی غیر یقینی ہے۔ممتاز زہرا بلوچ نے پاک بھارت کشیدگی سے متعلق فرانسیسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم مودی کی کل کی تقریر اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ آج کا بھارت اب گاندھی کا بھارت نہیں رہا، یہ بھارت اپنے پڑوسی کے خلاف جارحانہ رویہ رکھتا ہے۔گزشتہ روز وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پاکستان نے حملہ کیا ہے جو حقیقت سے بہت دور ہے کیونکہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارتکاب بھارت نے کیا جبکہ پاکستان نے بار بار یہ کہا کہ وہ امن چاہتا ہے اور پاکستانی پرامن لوگ ہیں لیکن کسی قسم کی دھمکی کو قبول نہیں کریں گے۔
10
مشعال ملک نے کہا ہے کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مودی جارحیت دہراتا رہے گا۔بھارت کے وزیرِ اعظم کا مؤقف مایوس کن ہے، وہ ابھی الزام تراشی پر لگے ہوئے ہیں، بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں سویلینز کو ٹارگٹ کیا۔جو بھی ڈائیلاگ ہو اس میں حریت قیادت کی فوری رہائی کا مطالبہ ہونا چاہیے، جنیوا سمیت جہاں کہیں بھی ڈائیلاگ ہو حریت قیادت کو شامل کیا جائے، مذاکرات کا ایک ٹائم فریم ہونا چاہیے۔ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
11
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کل ترکیہ میں ہونگے۔انقرہ سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر نے گزشتہ ہفتے یوکرین کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔روسی صدر کی پیش کش کے جواب میں یوکرینی صدر نے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی، یوکرین کے صدر نے روسی صدر کو آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرنے پر زور دیا ہے۔
12
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان،ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لٹر کمی متوقع ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 16 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت برقرار رہنے کی توقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمت سے متعلق سمری کل وزارت خزانہ کو بھیجے گی، وزارت خزانہ وزیراعظم سے منظوری کے بعد قیمتوں سے متعلق اعلان کرے گی۔
13
بنگلادیش کے مہدی حسن آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار،آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کے کرکٹر مہدی حسن کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے، مہدی حسن کو اپریل کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئرآف دی منتھ قراردیاگیا۔