کراچی (ای پی آئی ) سندھ ہائیکورٹ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کیخلاف درخواست پر سماعت ،
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے رہائشی عمارتوں میں کمرشل سرگرمیوں کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔
ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ13 مارچ کا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں۔۔۔،
سندھ ہائیکورٹ نے مختصر حکمنامہ کے بعد درخواست نمٹا دی ۔ جماعت اسلامی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ اور 9 ٹائون چیئرمین نے درخواست دائر کی تھی۔