وفاقی حکومت نے 25 مئی سے آم برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
وزارت تجارت نے باقاعدہ سرکلر جاری کیا ہے اس سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ کراپ سیزن2025 سے پیدا ہونیوالے آم 25 مئی2025 سے برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔اس کیلئے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کی گئی ہے،
سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ آموں کی برآمد کیلئے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں دی گئی باقی تمام شرائط اسی طرح لاگو رہیں گی۔