راجن پور (ای پی آئی ) پولیس ی جانب سے مغویوں کی بازیابی کے لئے راجن پور کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کئے گئے نوجوان کو بازیاب کرا لیا گیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے ان کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دو ماہ قبل جام پور سے ہنی ٹریپ کے ذریعے ایک نوجوان کو اغواء کیا تھا۔