اسلام آباد (ای پی آئی )وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ اجلاس میں جمع کرائی تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک کی جیلوں میں 23 ہزار 456 پاکستانی قید ہیں۔

سعودی عرب میں 12 ہزار 156 جبکہ متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں 5 ہزار 292 پاکستانی قید ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی مشنز قید پاکستانیوں کو قونصلر امداد کی فراہمی کےلیے کوشاں ہیں۔