پشاور (ای پی آئی) خیبرپختونخوا کے صوبائی دارلحکومت پشاور کے علاقے ارمڑ میںخاندانی تنازعہ مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ 6 افراد جاں بحق،ایک خاتون زخمی حالت میں اسپتال داخل ۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فضل امین، حضرت امین اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کے ساتھ زخمی خاتون کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں اور جلد پیش رفت کی توقع ہے۔