اسلام آباد(ای پی آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس کے اے ایس آئی ظہور کی جانب سے روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات پہنچانے کے الزام میں سنائی گئی سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ،

عدالت نے اے ایس آئی ظہور کو سنائی گئی سزا کالعدم قراردیدی ، تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اے ایس آئی ظہور کی سزا کے خلاف اپیل منظور کر لی ۔

دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے عمران فیروز ملک ایڈوکیٹ اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے سماعت مکمل کر کے اپیل منظور کرنے کا زبانی حکم جاری کر دیا، تحریری فیصلہ بعد میں جاری ہو گا

اے ایس آئی ظہور کے خلاف 13 دسمبر 2021 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے 18 مئی 2024 کو تین سال قید کی سزا سنا دی تھی ،عدالت نے اس سے قبل وفاقی پولیس کے اے ایس آئی کی سزا معطل کر رکھی تھی ،

عدالت نے قرار دیا تھا کہ نیکٹا اور وزارت داخلہ کی تھریٹ الرٹ رپورٹس کو خفیہ معلومات یا خفیہ دستاویزنہیںکہاجاسکتا۔