1
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے عام تعطیل کا اعلان کردیارپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 28 مئی کو یوم تکبیر کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
2
ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا 78 وہواں اجلاس جنیوا میں منعقد کیا گیا ہے جہاں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال بھی شریک ہوئے ہیں۔ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال 78ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کر رھے ہیں جہاں وہ وبائی امراض سے تیاری، یونیورسل ہیلتھ کوریج، اور غیر متعدی بیماریوں جیسے اہم ایجنڈا پر اتفاق کریں گے۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر صحت مصطفی کمال ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جس میں وہ اب تک کی پیش رفت، درپیش چیلنجز جن میں پولیو کا خاتمہ بھی شامل ھے، اس بارے آگاہ کریں گےمزید برآں وہ وباؤں بیماریوں کے خلاف اقدامات کے حوالے سے پاکستان کی پیش رفت کو اجاگر کریں گے۔
3
2027-28 تک پاکستان کا بیرونی مالیاتی خلا 88 کھرب روپے سے تجاوز کر جائے گاجب کہ اگلے مالی سال میں پاکستان کا بیرونی مالیاتی فرق 19.75 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق 2026-27 میں بھی مالی خلا 19.35 ارب ڈالر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، 2027-28 میں مجموعی غیر ملکی ذخائر 23 ارب ڈالر تک متوقع ہیں۔ترسیلات زر 36 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کا امکان ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.85 ارب ڈالر تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
4
اعظم سواتی کی جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست عدالت نے خارج کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں سے جیل میں ملاقات کی استدعا کی تھی۔عدالت کے جج منظر علی گل کے روبرو ہونے والی سماعت میں جیل حکام نے رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔رپورٹ کے مطابق جیل رولز کے تحت قیدی کے خونی رشتوں کے ساتھ ملاقات کروائی جاتی ہے۔جیل حکام کی رپورٹ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے اعظم سواتی کی جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارج کردی۔
5
نائب وزیراعظم کا دورہ؛ پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات میں نئی پیش رفت متوقع،جہاں وہ چینی اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم نشستیں کریں گے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 19 سے 21 مئی تک کے اس دورے کے دوران اسحاق ڈار اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور ساتھ ہی چین کی اعلیٰ قیادت سے بھی متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹیجک روابط کو مزید مستحکم بنانا ہے جب کہ اس دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔