اسلام آباد؛پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملک میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی چار ماہ مزید التواء کا شکار ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق آکشن ایڈوائزری کمیٹی نے فائیو جی پلان کی منظوری دینا تھی، پاک بھارت کشیدگی کے باعث آکشن ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوسکا، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بولی میں تین کمپنیاں یار پھر چار کمپنیاں حصہ لیں گی ،

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹو کے بعد تین ماہ لگ سکتے ہیں، فائیو جی کے حوالے سے کنسلٹنٹ نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے، پلان کے تحت مارچ 2025 تک فائیو جی ریفارمز پلان ترتیب دینا تھا، اپریل میں پالیسی ڈائریکٹو اور مئی میں فائیو جی کی نیلامی ہونا تھی، جون 2025 میں ٹیلی کام کمپنیوں نے ملک میں فائیو جی لانچ کرنا تھی۔

ادھر ذرائع نے بتایا کہ فائیو جی کی نیلامی میں تاخیر کی بڑی وجہ دو کمپنیوں کے انضمام کا مسئلہ بھی ہے۔ دو ٹیلی کام کمپنیوں کے انضمام کی درخواست مسابقتی کمیشن میں ہے۔