نوشہروفیروز( ای پی آئی ) دریائے سندھ پر کینالز اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف کالعدم قوم پرست جماعت کا مورو قومی شاہراہ پر احتجاج مظاہرین نے وزیر قانون سندھ ضیاءالحسن لنجار کے بنگلے کو آگ لگادی ۔

احتجاج کے دوران پولیس کا دھاوا, مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ, کئی گرفتار۔ہوائی فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے زخمی 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں مورو اسپتال منتقل کیاگیا۔

قومی شاہراہ کھلوانے کے کچھ ہی دیر بعد پھر سے مشتعل افراد بھاری تعداد میں شاہراہ پر پہنچ گئے اور پھر سے شاہراہ بلاک کردی مظاہرین کا پولیس اور ٹرالرز پر پتھراؤ,کئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

مظاہرین کا ٹرالرز کے ڈرائیور پر لاٹھیوں سے تشدد,گاڑیوں سے اتار دیا گیا
مشتعل مظاہرین نے پیٹرول ٹینکر کو آگ لگادی,نقصان کا اندیشہ جبکہ دیگر علاقوں سے پولیس کی مزید نفری طلب کی گئی ہے