نوشہروفیروز( ای پی آئی ) دریائے سندھ سےنہریں نکالنے کے ختم کئے گئے منصوبے کیخلاف کالعدم قوم پرست جماعت کیجانب سے احتجاج کے دوران متعدد ٹرانسپورٹ کو آگ لگائی گئی جس سے کروڑو روپے مالیت کے سامان سے بھرے ٹرالر جل گئے پولیس اور مظاہرین کے فائرنگ کے تبادلہ میں زخمی 2 قوم پرست کارکنان اسپتال میں دم توڑ گئے۔جاں بحق قوم پرست کارکنان میں زاہد لغاری, عرفان لغاری شامل ہیں۔ حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے متعدد اضلاع سے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے دوسری جانب اطلاع ملی ہیں کہ زخمی کارکنان کو مورو اسپتال سے۔طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل کیا گیا ہے۔
نوشہروفیروز احتجاج،دوقوم پرست کارکنان جاں بحق،ٹرانسپورٹ خاکستر
by عابد علی | مئی 20, 2025 | تازہ ترین, سندھ | 0 comments
