خیبر پختونخوا حکومت نے شہریوں کے لیے لائف انشورنس اسکیم کی منظوری دے دی۔مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کے مطابق صوبائی حکومت نے لائف انشورنس اسکیم متعارف کرانےکی منظوری دی ہے جس پر سالانہ 4.5 ارب روپےلاگت آئے گی۔ گھرکے سربراہ کے انتقال پر لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائےگی۔ 60 سال سےکم عمر گھرکے سربراہ کےلواحقین کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے اور 60 سال سے زیادہ عمر میں وفات پانے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے دیےجائیں گے۔
2
آزاد کشمیر میں گھریلو جھگڑے پرشوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔ آزادکشمیر کے علاقے ڈڈیال میں گھریلو جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے طیش میں آکر بیوی اور بیٹی کو مارڈالا۔پولیس کا بتانا ہے کہ چھری کے وار سے شدید زخمی ہونے والی دوسری بیٹی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
3
مشیرخزانہ پختونخوا نے صوبے کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا.مزمل اسلم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فروری تا اپریل ایف بی آر نے 9 ہزار 300 ارب روپے اکھٹے کیے، ایف بی آر کی جمع شدہ رقم میں کےپی کا حصہ 849 ارب روپے بنتا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ فنانس ڈویژن نے خیبر پختونخوا کو 803 ارب روپے جاری کیے، ناقابل تقسیم محاصل پول کے 4 ارب روپے کی کٹوتی کے بعد وفاق نے 42 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔انہوں نے خط میں لکھا کہ رقم جاری کرنے میں تاخیر سےخیبرپختونخوا میں مالیاتی اثرات پڑ رہےہیں، صوبے کو مالیاتی بحران سے نکالنے کیلئے مثبت جواب کی ضرورت ہے۔
4
بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے مودی حکومت کی پول کھول دی، بڑا اعتراف بھی کرلیا راج دیپ سردیسائی نے پوچھا کیا یہ سچ ہے کہ پاکستان نے جنگ کے پہلے ہی دن ہماری فضائی طاقت اور طیاروں کو میزائل حملوں سے نقصان پہنچایا؟ یہ واضح ہے کہ بھارت کی جانب سے ان نقصانات کی باضابطہ تردید نہیں کی گئی۔ متعدد ذرائع سے تصدیق اور دوبارہ تصدیق کے بعد میں کنفرم کر سکتا ہوں کہ ہم نے جنگ میں طیارے کھوئے ہیں، کتنے طیارے؟ یہ بات حکام پر چھوڑ دینا بہتر ہے کہ وہ اس کی تصدیق کریں۔
5
بھارتی میڈیا نے مسلمان پروفیسر کی گرفتاری پر سوالات اٹھا دیے . بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) پر تنقید کے جرم میں گرفتار اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان کی گرفتاری پر اب خود بھارتی میڈیا نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ علی خان کے خلاف شکایت درج کرانے والی ہریانہ ویمن کمیشن کی چییر پرسن رینو بھاٹیا بھی ثابت نہ کرسکیں کہ علی خان کے بیان میں غلط کیا ہے۔بھارتی ٹی وی چینل پر اینکر نے بار بار سوال پوچھا کہ پروفیسر علی خان کے الفاظ کیسے بھارت کی سالمیت کو خطرے میں ڈال رہے ہيں؟ مگر رینو بھاٹیا نے بار بار سوال پوچھا اور سمجھنے سے انکار کیا۔بھارتی میڈیا میں پروفیسر علی خان کی گرفتاری پر سوال اٹھنا خود مودی سرکار کی مسلم دشمنی اور جانبداری کا پول کھولتا ہے۔
6
امریکا کی سینیٹ کمیٹی میں غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ,امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے امریکی سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے دوران غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔اسی دوران ‘نو ڈالر ٹو اسرائیل’ کی ٹی شرٹ پہنے شخص نے وزیر خارجہ کے بیان کے دوران اٹھ کر نسل کُشی بند کرو کا مطالبہ کیا جس پر سکیورٹی نے احتجاج کرنے والے شخص کو باہر نکال دیا۔یورپی یونین نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جاری جارحیت پر اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔
7
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ,پہلگام حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے چلتے پاکستان نے 24 اپریل کو بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کر دی تھیں۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو ایک ماہ میں 800 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم اب پابندی مزید برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اعلان آج یا کل متوقع ہے، جس کے بعد نوٹم جاری کیا جائے گا۔
8
غزہ میں جارحیت: یورپی یونین کا اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا فیصلہ,منگل کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی سفارتی اجلاس ہوا جس میں یورپی یونین نے اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا فیصلہ کیا۔اسرائیل اور یورپی یونین میں تجارت 45 ارب یورو سالانہ سے زائد ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل سے تجارتی،سفارتی معاہدوں پر نظرثانی کی قرار داد نیدرلینڈ کے وزیرخارجہ نے شروع کی۔غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر 17 یورپی وزرائے خارجہ نے نظرثانی کی حمایت کی۔نیدر لینڈز کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی ناکہ بندی بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے جبکہ یورپی یونین عہدیدار کاجا کالاس نے کہا کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ کیلئے امدادی رسد جاری کرنی چاہیے۔