راولپنڈی: سالگرہ کی تقریب کے دوران ایئر کنڈیشن پھٹ گیا، بچوں، خواتین سمیت 7 افراد زخمی,رپورٹ کے مطابق حادثہ راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ منور کالونی میں پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ گھر میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔ریسکیو حکام نے کہا کہ تقریب کے دوران ایئر کنڈیشن پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور 4 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا
2
بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2اہلکار شہید,ڈی پی او بنوں کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چوکی کے مرکزی گیٹ کو بارودی مواد سے اڑایا، جس کے بعد دہشتگرد اندر گھس گئے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے قریبی دکانوں کے شیشے اور شمسی پلیٹوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو 1122 کے مطابق پولیس چوکی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کھمبے سے نیچے گر گیا جس کے سبب نیو سبزی منڈی کی بجلی سپلائی منقطع ہوگئی اور پولیس چوکی کے اندر تباہی مچ گئی۔
3
سوشل میڈیا پر ’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیافیلڈ مارشل عہدے کی تقرری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیے گئے۔ عوام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
4
خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 5 ہوگئی.محکمہ صحت کے مطابق، بنوں اور لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دو کمسن بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے ان کیسز کی تصدیق کی ہے۔ بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ سے 28 ماہ کے ایک بچے میں جبکہ لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی سے 26 ماہ کی ایک بچی میں وائرس پایا گیا۔محکمہ صحت کے مطابق، رواں سال خیبر پختونخوا میں بنوں سے دو جبکہ تورغر، ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔
5
ڈائریکٹر آئی ایم ایف مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا پاکستان کا دورہ کریں گے.حکومتی ذرائع کے مطابق، IMF نے پاکستان پر شرط عائد کی ہے کہ بجٹ کی پارلیمانی منظوری IMF کے عملے کے معاہدے کے مطابق حاصل کی جائے تاکہ پروگرام کے اہداف پورے کیے جا سکیں۔اس سے حکومت کے لیے اپنا ایجنڈا نافذ کرنے کی گنجائش کم رہ جاتی ہے، حالانکہ وزیر اعظم شریف تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس ہدف، دفاعی اخراجات اور کچھ گرانٹس سے متعلق مسائل پر بات چیت ہو رہی ہے۔وفاقی حکومت نے اگلے مالی سال کے لیے دفاعی اخراجات کے لیے تقریباً 2.504 ٹریلین روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو اس سال کی مختص رقم سے 18% زیادہ ہے۔وفاقی بورڈ آف ریونیو (FBR) نے پیر کو وزیر اعظم شہباز شریف کو اگلے مالی سال کے لیے ٹیکسیشن کی تجاویز پیش کیں۔