اسلام آباد(ای پی آئی ) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اور اشتعال انگیزی بند کرے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا،
انھوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ روز کے خطاب پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی بیانات علاقائی کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش ہیں، بھارت کی جنگی دھمکیاں اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ بھارتی بیانات نہ صرف علاقائی کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش ہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہیں، بھارت کی جنگی دھمکیاں اقوام متحدہ چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہیں۔
شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اور اشتعال انگیزی بند کرے، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، کوئی بھی جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے جارحانہ رویے کا نوٹس لے۔


