اسلام آباد(ای پی آئی )صدر مملکت آصف علی زرداری کے ساتھ عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی جہاد اظہور کی قیادت میں ملاقات۔سدر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بن رہا ہے، پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔
انھوں نے پاکستان کی معاشی صورتحال کے جاری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا ، ملاقات میں صدر مملکت نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بن رہا ہے، پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے اور استحکام کے حصول میں آئی ایم ایف کا پروگرام معاون ثابت ہو رہا ہے۔آئی ایم ایف ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے۔صدر مملکت نے پاکستان کی معاشی ترقی میں آئی ایم ایف کے کردار کو سراہا۔
وفد نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، پروگرام سے مہنگائی، زرمبادلہ ذخائر اور مالیاتی خسارے جیسے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔


