اسلام آباد(ای پی آئی )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کےرہنما شہریار آفریدی کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت ،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماکی عبوری ضمانت منظور کر تے ہوئے پولیس کو گرفتارکرنے سے روک دیا۔
تفصیل کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے شہریار آفریدی کی 2 مقدمات میں 24 جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر دلائل طلب کر لئے ، واضح رہے کہ شہریار آفریدی نے 2 مقدمات میں عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔


