اسلام آباد (ای پی آئی)
وفاقی حکومت نے شہباز گل کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواست سپریم کورٹ سے واپس لے لی

درخواست پر اِن چیمبر سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کی

وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ رضوان عباسی چیمبر میں پیش ہوئے

سپریم کورٹ نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی

حکومتی وکیل کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے درخواست میں اپنے جرم کو دہرایا ہے، شہباز گل کے خلاف نیا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے،

وکیل کا کہنا تھا کہ شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے متعلقہ فورم پر درخواست دی جائے گی،