1
سرداریوسف نے کہا ہے کہ پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے۔پاکستان کا حج کوٹا ایک لاکھ79ہزار تھا، سرکاری اسکیم کے تحت وزارت مذہبی امور سارے کام سرانجام دیتی ہے، دو بار سعودی عرب گیا اور سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں۔اس دفعہ کی حج پالیسی نومبر میں منظور ہوئی تھی، حج پالیسی کی منظوری کے بعد اس پر عمل در آمد ہوا، حج کا 50 فیصد کوٹہ سرکاری اور اتنا ہی نجی شعبے کیلئے ہے لیکن نجی شعبے میں بروقت اقدامات نہیں ہو سکے۔وفاقی وزیرمذہبی امور کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس، کہا جب ہمیں معاملےکی خبر ہوئی تو سعودی حکام کو مزید مہلت کی درخواست کی، سعودی حکومت کی پالیسی نہ صرف پاکستان پوری دنیا کیلئے ہوتی ہے، میں نے اس متعلق وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا، ہماری درخواست پر نجی شعبے کو دس ہزار کا کوٹہ دیا گیا اور رواں سال نجی شعبے سے 25 ہزار 698 عازمین سعودی عرب جائیں گے۔ وزیراعظم کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی اپنا کام کررہی ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں غفلت کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔31 مئی تک حج پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا
2
آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ 10جون کو پیش کیا جائے گاترجمان وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی بجٹ 10جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ اقتصادی سروے 9 جون کو پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ 2جون دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا آج آخری روز تھا لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ کے اہداف پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔
3
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اور سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی نے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کی 20 سالہ تفصیلات دنیا کے سامنے پیش کر دیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر اور سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی نے بھارت کی پراکسی وار کو فتنہ الہندوستان کا نام دیا۔سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی نے بتایا کہ بلوچستان میں حملےکا واقعہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کی سرپرستی میں ہوا، بھارت آپریشن سندور میں بری طرح ناکام ہوا ہے، بھارت نے اب دہشت گرد پراکسیزکو بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔ حکومت پاکستان ان نیٹ ورکس کو ختم کرےگی، ذمہ داروں کو انصاف کےکٹہرےمیں لایا جائےگا،
4
ٹرمپ نے یکم جون سے یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی سفارش کردی۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ معاملات کرنا نہایت مشکل ثابت ہوا ہے۔ یورپی یونین کی تجارتی رکاوٹیں، ویٹ ٹیکس، کارپوریٹ جرمانے، غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں، امریکی کمپنیوں کے خلاف غیر منصفانہ اور بلاجواز مقدمے اور دیگر عوامل نے امریکا کے ساتھ سالانہ 25 کروڑ ڈالر سے زائد کا تجارتی خسارہ پیدا کیا ہے، جو کہ بالکل ناقابل قبول ہے۔ ٹرمپ نے یورپی یونین کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ان کے ساتھ ہماری بات چیت کسی نتیجے پر نہیں پہنچ رہی۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’لہٰذا میں یکم جون 2025 سے یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی سفارش کر رہا ہوں۔ٹرمپ نے وضاحت کی کہ اگر کوئی چیز امریکا میں تیار یا بنائی گئی ہوگی تو اس پر کوئی ٹیرف نہیں ہوگا۔
5
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 51 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3000 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 925 روپے ہوگئی ہے۔