1
لیہ میں استحکام پاکستان پارٹی کا معرکہ حق کنونشن جشن میں تبدیل ہو چکاہے جس میں جوک در جوک عوام قومی و پارٹی پرچموں کے ہمراہ پہنچ رہی ہے جبکہ عبدالعلیم خان بھی ملتان ایئر پورٹ سے کنونشن کیلئے لیہ کی جانب روانہ ہو چکے ہیں ۔
2
استحکامِ پاکستان پارٹی کا معرکہ حق کنونشن، اعلیٰ قیادت پنڈال میں پہنچ گئی۔استحکامِ پاکستان پارٹی(آئی پی پی)کا جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہونے والے معرکہ حق کنونشن میں مرکزی جنرل سیکرٹری(استحکامِ پاکستان پارٹی) میاں خالد محمود ، صدر پنجاب برائےشعبہ خواتین کی تسکین خاکوانی پنڈال میں موجود ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) و جنرل سیکرٹری پنجاب شعیب صدیقی بھی معرکہ حق کنونشن کے پنڈال میں موجود ہیں یہ تمام رہنما اس موقع پر پنڈال میں موجود ہیں اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔استحکام پاکستان پارٹی کا معرکہ حق کنونشن کا پنڈال پارٹی کے جھنڈوں، بینرز اور ملی نغموں سے سجا ہوا ہے کارکنان کی بڑی تعداد پرجوش انداز میں رہنماؤں کا استقبال کر رہی ہے، جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔استحکامِ پاکستان پارٹی نے یہ کنونشن بھارت کے خلاف کامیاب دفاعی حکمت عملی اور "بنیان مرصوص” آپریشن کے تناظر میں منعقد کیا ہے یہ اجتماع پاکستان کی خودمختاری اور دفاعی پالیسی پر عوامی یکجہتی کا مظہر ہے۔
3
میں سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتاہوں اس کے بعد لیہ کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتاہوں آج انہوں نے نہ صرف پاک فوج کے ساتھ بلکہ استحکام پاکستان پارٹی سے بھی دلی محبت کا اظہار کیاہے ۔لیہ میں استحکام پاکستان پارٹی کا معرکہ کنونشن کے موقع پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی کی گفتگو
4
جلسے میں شریک شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ پاک فوج کا بجٹ 100 بڑھایا جائے ، ہم بھوکے رہنے کیلئے تیار ہیں، ملک دشمنوں سے کہتاہوں کہ پاک فوج ہمیشہ زندہ باد ہے ، پاکستان ہمیشہ زندہ باد ہے ، نوجوان نسل اپنے سپہ سالار کے ساتھ کھڑی ہے ، دہشتگرد باز آجائیں، انہیں تباہ کر دیا جائے گا، بھارت نے دوبارہ کوئی حرکت کی تو ہماری فوج اتنی طاقتور ہے کہ ان کو بھرپور جواب دیا جائے گا ۔پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایاہے کہ وہ تاقیامت یاد رکھے گا، پاکستان نے بھارتی غرور رافیل کو زمین بوس کر دیا ، ہم اپنی فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج یہاں موجود ہیں ،
5
ہیڈ محمد والا میں استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا شاندار استقبال،پارٹی صدر عبدالعلیم خان کا ہیڈ محمد والا میں شاندار استقبال کیا گیا ، کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔استحکامِ پاکستان پارٹی (IPP) کے صدر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا قافلہ پنڈال کی جانب رواں دواں ہے ، جیسے ہی IPP صدر کا قافلہ پٹھان ہوٹل چوک پہنچا، عوام کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
فضاء "استحکامِ پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونج اُٹھی، کنونشن کے دوران بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا ۔
6
آئی پی پی معرکہ حق کنونشن ، عبدالعلیم خان جلسہ گاہ پہنچ گئے۔جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، پنڈال پارٹی کے نعروں سے گونج اٹھا ۔ آئی پی پی کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لیہ میں معرکہ حق کنونشن کا انعقاد کیا گیاہے جس میں لیہ کی عوام نے بھر پور تعداد میں شرکت کرتے ہوئے پارٹی اور پاک فوج سے محبت کا ثبوت دیدیا ہے ۔جلسہ گاہ مکمل طور پر بھر چکی ہے جبکہ مزید قافلے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔عبدالعلیم خان کی آمد پر کارکنان اور پارٹی قیادت کی جانب سے بھر پور استقبال کیا گیا ، کارکنان نے اپنے لیڈر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ پنڈال پارٹی اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ۔