1
سفارتی رابطوں کا مشن: شہباز شریف سے بلاول بھٹو کے زیر قیادت وفد کی ملاقات،وفد میں سینیٹر شیری رحمان اور سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر شامل تھیں، بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے کے حوالے سے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل تھے۔
2
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج کے 54 ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں 118 افسروں کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔فارغ التحصیل افسروں میں دوست ممالک کے 44 افسر بھی شامل ہیں، نیول چیف نے جنگی نوعیت میں تبدیلی اور سمندری سلامتی کو درپیش نئے خطرات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
3
وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانوی ماہر معیشت پروفیسر ڈاکٹر سٹیفن ڈرکن نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیرا عظم شہباز شریف نے کہا کہ کاروبار کو فروغ دینے کے لیے تمام پالیسیوں میں عمدہ توازن بے حد ضروری ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے مالیاتی پالیسی، محصولات کی پالیسی اور پیداواری پالیسی کا یکسو ہونا ضروری ہے۔ گزشتہ ادوار میں پاکستانی اشیاء کی دنیا بھر میں مانگ تھی اور پاکستان کا شمار برآمدی ممالک میں ہوتا تھا، ہم پاکستان کو دوبارہ اسی مقام پر لے جانا چاہتے ہیں، اس کے لئے معیشت میں ایسی اصلاحات درکار ہیں، جس سے نظام دوبارہ برآمدی ترقی کی جانب گامزن ہو جائے۔
4
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال ثاقب کی ملاقات، ڈیجیٹل معیشت بارے گفتگو،اس موقع پر بلال بن ثاقب نے کہا کہ نوجوان عالمی ٹیکنالوجی کے منظر نامے میں اپنی جگہ چاہتے ہیں، اس لیے کونسل بنائی گئی۔ ہم ایک ایسی کونسل کیلئے کام کر رہے ہیں جو ڈیجیٹل فنانس، سینٹر لائزیشن اور اے آئی کو موقع سمجھتی ہے۔ملاقات کے دوران سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے کرپٹو کونسل کی حالیہ کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ملاقات میں نوجوانوں کو بلاک چین، کرپٹو اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، بلال بن ثاقب نے عالمی سطح پر کرپٹو و بلاک چین میں پاکستان کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔


