پشاور (ای پی آئی )خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے پاکستابن تحریک انصاف کی جانب سے قائم کی گئی احتساب کمیٹی نے ا سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کیخلاف جاری تحقیقات مکمل کرتے ہوئے انھیں کلین چٹ دیدی ہے ۔

ذرائع احتساب کمیٹی کے مطابق بابر سلیم سواتی کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد فائل کو بند کر دیا گیا۔ممبر احتساب کمیٹی قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ا سپیکر کے خلاف جاری تحقیقات میں میرا اور دوسرے ممبر مصدق عباسی کا اختلاف تھا،ا سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا کیس بند کر دیا گیا ہے۔

قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ا سپیکر کے خلاف کرپشن کے نہیں غیر قانونی بھرتیوں اور پروموشنز کا الزام تھا،ا سپیکر کے پاس پروموشنز اور بھرتیوں کا اختیار تھا۔