لاہور (ای پی آئی ) لاہور ہائیکورٹ میں فرانس میں موجود پاکستانی ایمبیسی کےسابق اکاؤنٹس افسر کے پاسپورٹ کی ضبطگی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ۔عدالت کا اظہار برہمی ،ڈی جی یورپ وزارت خارجہ شہباز حسین کا بیان حلفی طلب کرلیا،
تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار نوید کےوکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ فرانس میں موجود پاکستانی ایمبیسی میں آڈٹ اور اکاونٹ افسر تھا، درخواست گزار کو اتھارٹی کے غیر قانونی احکامات تسلیم نہ کرنےپرنوکری سے برطرف کردیا، عدالتی حکم پر وفاقی وزارت دفاع کو ذاتی پاسپورٹ واپس کیا۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ موقف عدالت نے وفاقی وزارت دفاع کو درخواست گزار کاپاسپورٹ واپس کرنے کاحکم دیا، عدالتی احکامات کےبرعکس اب پاسپورٹ واپس نہ کرکے توہین عدالت کی جارہی ہے، عدالت وفاقی سیکرٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔
عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ کسی کو عدالتوں کو مذاق بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،کیوں نہ سیکریٹری خارجہ اور سیکرہٹری دفاع کےبیان حلفی بھی طلب کئے جائیں،دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شکیل ہاشا عدالت پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ نوید نامی اکاونٹ افسر نے پاسپورٹ وزارت خارجہ کے سپرد نہیں کیا۔