اسلام آباد (ای پی‌آئی) سپریم کورٹ نے 1640 کلوگرام چرس برآمدگی کے کیس میں ملوث ملزمان میزائل شاہ اور فرمان کی عمر قید کی سزا کالعدم کر کے دونوں ملزمان کو8 سال بعد بری کر دیاہے۔

مقدمہ کے مطابق پشاورکے تھا نہ حیات آباد پولیس نے 29/1/2017 کو کارخانوں چیک پوسٹ پر ایک ھینو ٹرک روکا جس کے ڈرائیونگ سیٹ پر میزائل شاہ بیٹھا تھا جبکہ فرنٹ سیٹ پر فرمان بیٹھا تھا ۔
ٹرک کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے 1640 کلوگرام چرس برآمد ہوئی دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ حیات آباد پشاور میں 9c کا مقدمہ درج کیا گیا ۔
۔ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج پشاور نے 25 سال قید اورایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان نے پشاور ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی پشاورہائیکورٹ نے ملزمان کی اپیل خارج کردی تھیں ۔

جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عرفان سادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ ملزمان میزائل شاہ اور فرمان کی اپیل منظور کر تے ہوئے سزا کالعدم کر کے بری کردیا۔ ملزمان کی جانب سے ارشد حسین یوسفزئی ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی ۔