1
دوست ممالک کے دورے: وزیراعظم ایران کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے۔وزیراعظم آذربائیجان کے صدر کی دعوت پر لاچین کے ہوائی اڈے پہنچے جہاں آذربائیجان کے وزیرخارجہ اور پاکستانی سفیرقاسم محی الدین نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کےلیے لاچین شہر پہنچے ہیں۔حکام کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ آذر بائیجان کے بعد تاجکستان جائیں گے۔اس سے قبل وزیراعظم نے اپنا دو روزہ دورہ ایران مکمل کیا، اس دوران وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں۔وزیراعظم اور ایرانی رہنماؤں کی ملاقاتوں میں پاکستان ایران تعلقات بالخصوص تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ پر گفتگو ہوئی جب کہ بھارت کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی کوششوں کو سراہا گیا۔
2
پاکستان کیمسجد اقصیٰ سے متعلق اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت ،مسجد اقصیٰ سمیت تمام مقدس مقامات کے تقدس کے تحفظ کا مطالبہ ،مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو چیلنج کرنا ناقابل قبول ہے۔ اسرائیل کے ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ میں اسکول پر حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔ غزہ میں اسکول پر حملے میں بچوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوئے۔اسرائیل کے جنگی جرائم پر عالمی برادری کو بیدار ہونا ہوگا۔ اسرائیل کا احتساب یقینی بنایا جائے، پاکستان فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھےگا۔ترجمان دفترخارجہ
3
زرداری دور میں مشرف کی معزولی کی بات پر کیانی نے کیا ردعمل دیا؟ فرحت اللہ بابر کا کتاب میں انکشاف، اپنی یادداشت میں فرحت اللہ بابر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کس طرح ایوان صدر کے باہر ٹرپل ون بریگیڈ تعینات کرکے دباؤ ڈالا گیا تاکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بحال کیا جا سکے۔کتاب میں بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری نے پرویز مشرف کو معزول کرنے کے حوالے سے پہلے تو جنرل کیانی کے ممکنہ رد عمل کا اندازہ لگایا، اس صورتحال پر جنرل کیانی نے کوئی اعتراض نہ کیا، حتیٰ کہ آفتاب شعبان میرانی کو اگلا صدر بنانے کی تجویز تک دیدی۔ اس کے بعد زرداری نے اپنے بااعتماد پارٹی ارکان کو صوبائی اسمبلیوں میں پرویز مشرف کے مواخذے کا مطالبہ کرنے کی قراردادیں پیش کرنے کی ہدایت کی اور میجر جنرل (ر) محمود علی درانی کے ذریعے ایک پیغام پہنچایا جس میں پرویز مشرف پر زور دیا گیا کہ وہ مستعفی ہو جائیں یا مواخذے کا سامنا کریں، پہلے تو پرویز مشرف رضامند نہ ہوئے لیکن بلآخر چند ہفتوں بعد مستعفی ہوگئے۔
4
نیپرا نےکراچی کیلئے بڑے سولر منصوبےکی منظوری دے دی۔ترجمان وزارت توانائی سندھ کے مطابق نیپرا نےکراچی کے لیے 270 میگاواٹ کے 2 سولر پروجیکٹ کی منظوری دی ہے۔ 120 میگاواٹ کا سولر منصوبہ دیہہ ہلکانی میں لگےگا اور 150 میگاواٹ کا سولر منصوبہ دیہہ میٹھا گار میں لگایا جائےگا۔270 میگاواٹ سولر منصوبے سے کراچی میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملےگی۔صوبائی وزیر توانائی سندھ
5
پاکستان بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیاآئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے جب کہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر ہوں گے جب کہ راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہوں گے۔