1
پاک بھارت جنگ کے محرکات پر جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی سفارتی ٹیم کا اہم مشن طے پا گیا۔وزیراعظم کا تشکیل کردہ وفد بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 2 جون کو امریکا کیلئے روانہ ہوگا، وفد کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرے گا۔سفارتی وفد نیویارک کے بعد واشنگٹن بھی جائے گا، وفد کی واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔پاکستانی سفارتی وفد امریکی حکام کو بھارتی جھوٹے بیانیے اور کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے آگاہ کرے گا، سلامتی کونسل کے ارکان کو بھی بھارتی جھوٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔
2
فیلڈ مارشل کی ایرانی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال،آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں لیڈروں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال، خاص دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں فوجی سطح پر تعاون بڑھانے، سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کے لیے طریقہ کار بہتر بنانے پر بھی غور کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں سرحدی علاقوں کو تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کے زونز میں بدلنے پر بھی غور کیا گیا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ معاشی زونز بننے سے علاقائی استحکام اور خوشحالی کو تقویت ملے گی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز تہران آمد پر بڑی گرمجوشی سے استقبال کیا گیا، فیلڈ مارشل کو ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ایران کے سپریم لیڈر سید علی حسینی خامنہ ای سے بھی ملاقات کی، آرمی چیف نے ایرانی صدر پزشیکیان سے بھی ملاقات کی۔
3
پیچھے نہ بیٹھیں، سامنے آکر بات کریں، علیمہ خان کا پھر مذاکرات کا عندیہ، پاکستان تحریک انصاف کے بانی بات چیت کیلئے تیار ہیں، کچھ لو اور کچھ دو کیلئے بھی تیار ہیں۔ ہمارے بھائی نے آپ کا کیا بگاڑا ہے؟ بتائیں بانی پی ٹی آئی کیا چیز چھوڑ دے کہ آپ رہا کردیں گے؟ پیچھے نہ بیٹھیں، سامنے آکر بات کریں،ہمارے ساتھ بیٹھ جائیں، چھپ چھپ کربات نہیں ہوگی۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کے پاس خوشخبری ہے تو ہمیں بھی بتا دیں، بیرسٹر گوہر سے پوچھیں کیوں انہوں نے کہا بانی 5 تاریخ کو رہا ہوں گے۔پارٹی کی جانب سے پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا کیوں کہ یہاں سنائپرز بٹھائے جاتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اُن کی سب پر نظر ہے ، تحریک انصاف ایک نظریے کا نام ہے ، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو
4
سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا۔ پنجاب بھر کے سکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہوگئی ہیں، یوم تکبیر کے حوالے سے تقریبات کیلئے سکول 2 گھنٹے کیلئے کھلیں گے، متعلقہ سکول صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 9 بجے تک لگیں گے۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات
5
آئندہ بجٹ میں ریسکیو 1122 کےلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ،پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ بجٹ میں نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی،اس حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری برائے ایمرجنسی سروسز ضیااللہ شاہ کا کہنا تھا کہ جتنا فنڈز مانگا گیا ہے اتنا ہی مریم نواز نے ہمیں دیا ہے۔وزیر اعلیٰ کی پہلی ترجیح ہے کہ ریسکیو1122 کے ذریعے عوام کی خدمت کی جائے، ایئر ایمبولینس 1122 پر بات ہوتی رہی لیکن چھ ماہ میں مریم نواز نے ریسکیو کو بہترین کیا۔ساری گاڑیاں خراب نہیں کچھ گاڑیوں کی مرمت ہو رہی ہے اور کچھ نئی گاڑیاں آئندہ بجٹ میں لائیں گے، موٹروے پر نئے پوائنٹ پر ٹراما سنٹرز بنائے جائیں گے، ٹراما سنٹر سے ریسکیو کی گاڑیاں لوگوں کو ہسپتالوں تک لے جایا جائے گا۔وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ریسکیو 1122 پر اظہار خیال
6
پشاور کے تھانہ داودزئی کی حدود میں واقع ایک گھر میں کچن کے تنازع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا جہاں گھریلو تکرار کے دوران ملزم نے اپنی بیوی، بہن اور بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا، جھگڑا گھریلو معاملات، بالخصوص کچن کے استعمال سے متعلق منہ زبانی تکرار کے بعد شدت اختیار کر گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا، مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
7
اوگرا کی ای لائسنسگ سسٹم آئل اینڈ گیس سیکٹر کو ڈیجیٹلائز کرنے کے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے ای لائسنسنگ سسٹم کا آغاز کر دیا، پلیٹ فارم کا مقصد لائسنزکے حصول یا تجدید کے عمل کو آسان اور تیز کرنا ہے۔ ای لائسنسنگ کے ذریعے مڈ سٹریم اور ڈاؤن سٹریم میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔