1
پاکستان کے جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے ایرانی اور افغان شہری گرفتار،ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی شہری خالد بلوچ اور محمدعارف پاکستانی پاسپورٹ پر قطر جارہے تھے، مسافروں کے پاسپورٹ پر ورک ویزے لگے ہوئے تھے، ملزمان نے ایجنٹ سے ایک لاکھ دس ہزار کے عوض پاکستانی پاسپورٹ حاصل کئے۔دوسری کارروائی میں جعلی پاسپورٹ پر سعودی عرب جانیوالے افغان شہری کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار مسافر امین غیر قانونی طریقے سے چمن بارڈر پار کرکے کوئٹہ آیا۔حکام کے مطابق ملزم نے بھاری رقوم کے عوض ایجنٹ سے پاسپورٹ حاصل کیا تھا، تینوں ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا گیا۔
2
پاکستان کی سعدیہ اقبال ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون بن گئی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کئی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ کے مطابق پاکستان کی سعدیہ اقبال نے ایک درجہ بہتری کے بعد پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا، بھارت کی دپتی شرما کا دوسرا اور آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ کا تیسرا نمبر ہےویمنز ٹی 20 بیٹنگ کے ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بیٹر شامل نہیں، آسٹریلیا کی بیتھ مونی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، آل راؤنڈرز میں ہیلی میتھیوز کی پہلی، پاکستان کی ندا ڈار کی ساتویں پوزیشن ہے۔
3
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کل یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی۔ پنجاب بھرکے اسکولزمیں گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہوگئی ہیں،جن اسکولوں مِیں یوم تکبیرکی تقریب ہوگی صرف وہ اسکول دوگھنٹے کھلیں گے۔