لاہور (ای پی آئی ) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی 9 مئی 2023 میںگرفتاری کے موقع پر کارکنان کی جانب سے لاہور میں کئے گئے پر تشدد واقعات میں سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے اہم دستاویزات سامنے آگئیں ہیں۔
سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق 9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے توڑ پھوڑ کر کے کیمروں، سرکاری گاڑیوں اور ٹریفک سگنلز کی مد میں سرکاری املاک کو مجموعی طور پر دس کڑور 68 لاکھ7ہزار نو سو کا نقصان کیا گیا جبکہ پولیس اور رینجرز کی 21 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کے9 تھانوں کی حدود میں 9 مئی کو درجنوں سرکاری گاڑیاں توڑی گئیں ،سرکاری گاڑیوں کو 8 کڑور 22 لاکھ 7ہزار 500 روپے کی مالیت کا نقصان پہنچایا گیا ،اسی طرح جناح ہاوس کے قریب رینجرز کے سنگل کیبن ڈالے سمیت بارہ گاڑیوں میں توڑپھوڑ کی گئی ۔
دستاویزات کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں ٹریفک سگنلز اور آلات کو 53 لاکھ 5ہزار کا نقصان پہنچایا گیا پر تشدد مظاہروں میں سیف سٹی کے کیمروں کو ایک کروڑ 41لاکھ37ہزار500 روپے کا نقصان ہوا ، جبکہ گرجا چوک کینٹ میں 25لاکھ 62ہزار 300 روپے مالیت کے کیمروں کو نقصان پہنچایا گیا ،
رپورٹ کے مطابق شیر پاؤ پل کے قریب 5لاکھ 18ہزار مالیت کے کیمروں کو نقصان پہنچایا گیا ، جبکہ قرطبہ چوک ،جیل روڈ ،شالیمار چوک پر بھی 5لاکھ 18روپے کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا