اسلام آباد (ای پی‌آئی) معروف صحافی وسوشل میڈیا انفلوئنسر صدیق جان نے پی ٹی آئی کی جیلوں سے باہر قیادت کو سمجھوتہ شدہ،نااہل اور نکمی قراردیتے ہوئے کہ اہے کہ پیٹرول ،ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں وہ عوامی ایشو ہیں کہ جو ہر پاکستانی کا مسئلہ ہے لیکن پی ٹی آئی ان ایشوز پر کوئی بیانیہ نہیں بنا رہی،عمران خان جب تک باہر تھے،وہ مسلسل قیمتوں کا موازنہ کرکے پورے نظام کو ایکسپوز کرتے تھے،پی ٹی آئی عوامی ایشوز سے مکمل طور پر لاتعلق ہے،

سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ن لیگ کی خوش قسمتی ہے کہ پی ٹی آئی کی باہر موجود لیڈر شپ کمپرومائزڈ،نااہل اور نکمی ہے،
شہبازشریف نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر چالیس سے پچاس روپے فی لیٹر کمی نہ کرکے اعلان کیا کہ یہ ریلیف بجلی کی قیمتوں میں کمی کی مد میں دیا جائے گا،اربوں روپے کے اشتہارات چلوائے گئے لیکن بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ ہو گیا.

https://twitter.com/SdqJaan/status/1928572194583388424

صدیق جان کے مطابق کوئی بھی اپوزیشن جماعت ہوتی تو وہ اس ایشو کو لے کر حکومت کو لٹا دیتی لیکن پی ٹی آئی نہ تو عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی موثر تحریک چلا رہی ہے اور نہ ہی اس اہم ترین عوامی ایشو کو ہائی لائٹ کرکے حکومت کو ٹف ٹائم دے رہی ہے،ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول ،ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں وہ عوامی ایشو ہیں کہ جو ہر پاکستانی کا مسئلہ ہے لیکن پی ٹی آئی ان ایشوز پر کوئی بیانیہ نہیں بنا رہی،عمران خان جب تک باہر تھے،وہ مسلسل قیمتوں کا موازنہ کرکے پورے نظام کو ایکسپوز کرتے تھے لیکن پی ٹی آئی عوامی ایشوز سے مکمل طور پر لاتعلق ہے.

صدیق جان نے لکھا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑا ایشو بنا ہوا ہے لیکن پی ٹی آئی کراچی اس ایشو کو ایشو نہیں بنا رہی،سرکاری رپورٹس میں مہنگائی 1947 سے بھی کم ہو چکی ہے لیکن پی ٹی آئی حقائق سامنے لا کر حکومت کو ایکسپوز نہیں کررہی۔ پنجاب حکومت ،سندھ حکومت یا وفاقی حکومت کا کوئی ایک سکینڈل جس کو پی ٹی آئی نے کوئی ایشو بنایا ہو؟

انہوں‌نے لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کو نکال دیں تو پی ٹی آئی کی قیادت اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی صفر ہے،عمران خان جب تک باہر تھے تو روزانہ ترجمانوں میٹنگ کرتے تھے،انہیں عوامی ایشوز بتاتے تھے کہ جا کر عوام کی بات کرو،جو کہ اب نہیں ہورہی۔

صدیق جان کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے علاوہ کوئی اور کام موثر انداز میں نہیں کررہی ۔حکومت کی یہ بہت بڑی خوش نصیبی ہے۔