سیالکوٹ(ای پی آئی ) پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میںمسلم لیگ(ن)کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی پر ریٹرننگ افسر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوارحنا ارشد وڑائچ نے 78 ہزار 702 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط گھمن 39 ہزار 18 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ نے 6 ہزار 832 ووٹ حاصل کر سکے۔
اس کے علاوہ تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی)کے امیدوار محمد شفاقت نے 4 ہزار 851 ووٹ حاصل کئے۔ واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری ارشد وڑائچ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔