1
وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیارپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نےچھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعیطلات 6 جون بروز جعمہ سے 9 جون بروز پیر تک ہوں گی۔
2
پاکستان ساؤتھ ایشین گیمز 2025 کی میزبانی کے لیے تیار،وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت 14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنی سفارشات وزارت بین الصوبائی رابطہ کو پیش کردیں۔رانا ثناء اللہ نے سفارشات کا جائزہ لینے اور ان پر عمل درآمد کے لئے سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کمیٹی بنا دی جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نمائندے شامل ہونگے۔کمیٹی کھیلوں کے مقامات، سیکیورٹی اور دیگر امور سے متعلق اپنی تجاویز حکومت کو پیش کرے گی، ایونٹ میں کل 27 کھیل شامل ہوں گے، پنجاب حکومت نے میگا ایونٹ کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
3
لاہور؛ خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک،سی سی ڈی کاہنہ کے مطابق ملزم پولیس کو قتل، ڈکیتی اور وہیکل اسنیچنگ سمیت 100 سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔سی سی ڈی کاہنہ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ کاہنہ کی حدود میں اشتہاری کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزم محمد یسین اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس مقابلے کے دوران ملزم محمد یسین اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
4
پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو دوران پرواز بین الاقوامی معیار کی سہولتیں دینے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیاروں میں نئی جدید نشستیں لگائی جائیں گی۔بوئنگ طیاروں میں اکانومی اور بزنس کلاس کی تمام نشستوں کو تبدیل کرکے جدید نشستیں لگانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔بوئنگ طیاروں میں نیا ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔بوئنگ طیاروں کو یورپ اور برطانیہ میں ٹریول کرنے والے مسافروں کو پی آئی اے طیاروں میں دوران سفر جدید آرام دہ سہولت مل سکے گی۔
5
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہماری تحریک جاری رہے گی، عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے ان پر سیاست کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔یہ بات انہوں نے لاہور میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ووٹ چوری کا سانحہ جس سے پاکستان گزر رہا ہے ریاست اور عام آدمی کے درمیان ووٹ رشتہ ہے، ہم ایسے ملک میں تو نہیں جہاں ڈکٹیٹر بیٹھا ہو، آٹھ فروری کو آئین پر حملہ ہوا اور کل پھر ڈاکا ڈالا گیا، ووٹ پر ڈاکا عوام اور ریاست پر حملہ ہے، پاکستان میں جمہوریت نہیں ڈھونگ ہے، ڈکٹیٹر شپ نے لبادہ اوڑھ رکھا ہے عدلیہ آزاد نہیں ہے کوئی جج آزاد نہیں ہے، سچ کو دیکھنے کی ہمت نہیں اس نظام میں۔ حق کی آواز بلند کرنا ہمارا فریضہ اس کو ہم ادا کر رہے ہیں، کل ڈاکا سمبڑیال کے عوام پر نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام پر تھا، آج اسپتالوں میں صحت کی سہولیات نہیں ہیں، ہماری قوم کو علم سے دور رکھ کر مفلوج کیا گیا، یہی وجہ پاکستان میں جمہوریت بہت تھوڑے وقت کے لئے آئی، بانی پی ٹی آئی جیل میں اصول کی جنگ کے لیے جیل میں ہیں میری پوری قوم سے درخواست جہدوجہد کا حصہ بنیں۔ آٹھ فروری کے الیکشن میں یہ دھاندلی کا طریقہ سیکھ رہے تھے، اب فارم 45 پہلے سے جیب میں ڈال رکھے تھے، ہمارے پولنگ ایجنٹ کو اندر سے نکال دیا گیا، 26ویں آئینی ترمیم میں ہمیں عدلیہ سے کوئی توقعات نہیں ہے، ہماری تحریک شروع ہے اور جاری رہے گی، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آئیں گے ان پر سیاست کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔ریجنل پریزیڈنٹ پی ٹی آئی احمد چٹھا نے کہا کہ کل جو الیکشن ہوا اس سے ثابت ہوا کے بندے عوام نہیں چن رہی، جب بندے عوام نہیں چن رہی تو یہ خدمت کیسے کریں گے؟ 2024ء سے 20 ہزار ووٹ زیادہ ڈالے گئے یہ کیسے ممکن ہے، دھاندلی کی شروعات وہیں سے ہوجاتی ہے۔
6
ضمنی انتخابات میں کامیابی: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا پیپلز پارٹی پر طنز،سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ سمبڑیال ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کا کردار بیگانی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ جیسا تھا، میں نے سمبڑیال الیکشن کے آخری دن مرکزی انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن کی دوپہر ہی کو ووٹر کی چہل پہل سے واضح جو چکا تھا کہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری ہے، ساری الیکشن مہم کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال پکڑ دھکڑ یا دباؤ کی کوئ فوٹیج ، کوئی واقعہ پی ٹی آئ نے رپورٹ کیوں نہیں کیا؟سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کیمرہ والا موبائیل فون اب ہر ہاتھ میں ہے، اگر PTI کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا ہے یا کوئی پولیس گردی ہوئی ہے تو اس کے فوٹیج کہاں ہیں ؟ یہ نشست مسلم لیگ (ن) نے چوتھی بار مسلسل جیتی ہے۔
7
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق روس یوکرین کے درمیان کشیدگی بڑھنے سے سونے کی ڈیمانڈ میں دوبارہ اضافے سے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 59ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 347ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو سونے کی قیمتوں میں یک دم بڑا اضافہ ہوگیا۔اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 900 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 53ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 5ہزار 058روپے بڑھ کر 3لاکھ 2ہزار 726روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔