1
لیسکوکا عید الاضحی کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان،لیسکو نےمتعلقہ حکام کو عید کےدنوں میں اسٹاف کی موجودگی یقینی بنانےکی ہدایات کی ہے،عید کےدنوں میں لائن اسٹاف اورشکایت سینٹرز میں عملہ موجود رہے گا۔لیسکو حکام کےمطابق عید کے دنوں میں اضافی ٹرانسفامرز ٹرالیزکا بھی بندوبست کیا جاچکا ہے،ہیٹ ویو کی صورت میں بھی اسٹاف اسٹینڈ بائی ہوگا۔
2
عید پر پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کی اجازت،صرف قریبی رشتہ دار پہلے اور دوسرے دن صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ملاقات کر سکیں گے۔عیدالاضحیٰ پر پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔ ملاقات صرف عید کے پہلے اور دوسرے دن صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ممکن ہوگی۔قیدیوں سے صرف والدین۔ بہن۔ بھائی۔ بیوی۔، بیٹے یا بیٹیاں ہی ملاقات کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے ہر جیل میں مخصوص فہرستیں تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ملاقات صرف انٹرویو شیڈ میں کرائی جائے گی۔ جیل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ مخیر حضرات سے قربانی کا گوشت لے کر دوسرے روز قیدیوں کے لیے ڈنر کا اہتمام کریں۔
3
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 کا شیڈول جاری،آئی سی سی کے مطابق 50 اوورز کے اس 13 ویں ٹورنامنٹ کا انعقاد 30 ستمبر سے 2 نومبر 2025 تک بھارت اور سری لنکا کے پانچ مقامات پر ہوگا جن میں ایم چناسوامی اسٹیڈیم (بنگلورو)، اے سی اے اسٹیڈیم (گوہاٹی)، ہولکر اسٹیڈیم (انڈور)، اے سی اے وی ڈی سی اے اسٹیڈیم (وشاکھاپٹنم)، اور آر پریماداسا اسٹیڈیم (کولمبو) شامل ہیں۔